مسلمانوں کے حقوق کی پامالی پر انسانی حقوق تنظیم کا اظھار تشویش

IQNA

مسلمانوں کے حقوق کی پامالی پر انسانی حقوق تنظیم کا اظھار تشویش

16:37 - September 10, 2018
خبر کا کوڈ: 3505076
بین الاقوامی گروپ: چین مین ڈی این اے اور دیگر جدید ٹیکنالوجی سے کڑی نظارت کے ساتھ مسلمانوں کے حقوق کی پامالی کا سلسلہ جاری ہے

ایکنا نیوز- روزنامه القدس العربی کے مطابق چین میں  انسانی واچ سنٹر کے سربراہ صوفی ریچرڈ سن نے ایک بیان میں کہا کہ چین میں اقلیتی مسلمان دباو کا شکار ہے  اور DNA سمیت جدید ساونڈ ریکارڈنگ سسٹم سے ان پر شدید دباو ڈالا جارہا ہے۔

 

انکا کہنا تھا: اقوام متحدہ کے سروے کے مطابق اویغور مسلمانوں کے ایک لاکھ افراد مختلف زندانوں اور دیگر مراکز میں قید یا نظر بند ہیں اور انکو بغیر مقدمات کے پس زندان ڈالا گیا ہے۔

 

بیان میں کہا گیا ہے کہ جیلوں میں بند افراد کو مجبور کیا جاتا ہے کہ وہ چینی صدر شی جین پینگ اور کیمونسٹ اقداز کے ترانے گائے اور انکار پر بدترین تشدد کیا جاتا ہے۔

 

تنظیم کے مطابق  سال ۲۰۱۸ میں اگست تک ۵۸ افراد سے گفتگو کی گیی جو ان مظالم کا شکار بنے ہیں جبکہ سینکیانگ میں مسلمانوں سے آزادانہ گفتگو پر پابندی عاید ہے اور ان افراد سے چین سے باہر کے ممالک میں گفتگو انجام پائی ہے۔/

3745445

نظرات بینندگان
captcha