ترکی میں افغانستان اور پاکستان سہ فریقی اجلاس

IQNA

ترکی میں افغانستان اور پاکستان سہ فریقی اجلاس

9:26 - January 06, 2019
خبر کا کوڈ: 3505581
بین الاقوامی گروپ ــ ترک صدر کے مطابق سہ فریقی اجلاس مارچ کو استنبول میں منعقد ہوگا۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے «اناطولیہ» نیوز کے مطابق رجب طیب اردوگان نے پاکستانی وزیراعظم عمران‌خان کے ہمراہ انقرہ میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکی، پاکستان اور افغانستان کا اہم اجلاس ۳۱ مارچ کو استنبول میں منعقد ہوگا۔

 

اردوگان نے پریس کانفرنس میں گولن تنظیم اور دہشت گردی سے مقابلے کی پاکستان کاوشوں کو قابل قدر قرار دیتے ہوئے کہا کہ گولن تحریک کو پاکستانی عدالت کی جانب سے غیر قانونی قرار دینا اور اسکولوں کے خلاف اقدام خوش آیند ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ عمران خان ماضی میں ایک کامیاب اسپورٹس مین رہا ہے اور امید ہے کہ سیاسی میدان میں بھی وہ کارہایے نمایاں انجام دیں گے۔

 

ترک صدر کے مطابق مارچ میں استنبول اجلاس کے بعد اسی سال اگلی اہم سہ فریقی نشست اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔

 

قابل ذکر ہے کہ نیٹو رکن ہونے کے علاوہ افغانستان سے قریبی تعلقات کی بناء پر افغان بحران میں ترکی کو بھی اہم ملک تصور کیا جاتا ہے۔

 

افغانستان میں ترکی نیٹو فورس میں شامل ہے اور انکی فوج وہاں پر خدمات انجام دے رہی ہے اور افغانستان کی تعمیر نو میں بھی ترکی کو اہم دوست قرار دیا جاتا ہے۔

 

مغربی کابل کے علاقے «میدان وردک» اور شمالی افغانستان کے شہر «جوزجان» میں تعمیری کاموں کی نگرانی ترکی کررہا ہے اور افغان فوج کی تربیت میں بھی انکا کردار ہے۔/

3778400

نظرات بینندگان
captcha