شیخ الازهر: کلیسا اور کنیسہ کی حمایت مسلمانوں پر لازم ہے

IQNA

شیخ الازهر: کلیسا اور کنیسہ کی حمایت مسلمانوں پر لازم ہے

8:54 - January 08, 2019
خبر کا کوڈ: 3505590
بین الاقوامی گروپ- شیخ الازھر احمد الطیب نے کلسیا اور کنیسہ کی حمایت اسلامی تعلیمات کے مطابق قرار دیا۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے العین کے مطابق احمد الطیب نے میڈل ایسٹ کے عظیم ترین کلیسا کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ ملک کے امن و امان کو خراب کرنے کا مطلب مذہبی اور قومی فسادات ڈالنا ہے۔

 

انکا کہنا تھا: ایک کلیسا اور ایک مسجد کا یکجا افتتاح نادر موقع ہے جسکی مثال نہیں ملتی اور میں نے اس قسم کا واقعہ پہلے نہیں سنا یا دیکھا ہے۔

 

شیخ الازهر نے اسلامی تعلیمات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کلیسا اور یہودیوں کے عبادت خانوں کی حفاظت یا حمایت اسلامی تعلیمات میں شامل ہے۔

 

سور حج کی  ۴۰ ویں آیت : «الَّذِينَ أُخْرِجُوا مِنْ دِيَارِهِمْ بِغَيْرِ حَقٍّ إِلَّا أَنْ يَقُولُوا رَبُّنَا اللَّهُ وَلَوْلَا دَفْعُ اللَّهِ النَّاسَ بَعْضَهُمْ بِبَعْضٍ لَهُدِّمَتْ صَوَامِعُ وَبِيَعٌ وَصَلَوَاتٌ وَمَسَاجِدُ يُذْكَرُ فِيهَا اسْمُ اللَّهِ كَثِيرًا وَلَيَنْصُرَنَّ اللَّهُ مَنْ يَنْصُرُهُ إِنَّ اللَّهَ لَقَوِيٌّ عَزِيزٌ؛

کا حوالہ دیتے ہوئے احمد الطیب کا کہنا تھا کہ جس طرح اسلام نے مساجد کی حفاظت کا حکم دیا ہے اسی طرح کلیسا ور کنیسہ کی حمایت پر بھی تاکید کی ہے۔

 

انہوں نے اسلامی رواداری کی مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ مصر میں تمام کلیسا اور کنیسہ اسلام کی آمد کے بعد بنایے گیے ہیں اور یہ بقایے باہمی کی عمدہ مثال ہے۔

 

قابل ذکر ہے کہ گذشتہ روز مشرقی وسطی میں سب سے بڑی مسجد «الفتاح العلیم» اور سب سے بڑے کلیسا«میلاد مسیح»، کا بیکوقت افتتاح کیا گیا اور افتتاحی تقریب میں مصری صدر عبدالفتاح سیسی، شیخ الازھر سمیت اعلی مسیحی مذہبی رہنما موجود تھے۔/

3779113

نظرات بینندگان
captcha