محمد بن سلمان کی پاکستان آمد کیخلاف اسلام آباد میں احتجاج

IQNA

محمد بن سلمان کی پاکستان آمد کیخلاف اسلام آباد میں احتجاج

13:04 - February 11, 2019
خبر کا کوڈ: 3505726
بین الاقوامی گروپ: مظاہرین سے خطاب میں سید علی رضوی نے کہا کہ محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان اسرائیلی مفادات کے تناظر میں ہے، پاک افواج کو کسی صورت پرائی جنگ میں شرکت نہیں کرنے دینگے۔

ایکنانیوز- اسلام ٹائمز۔ تحریک حمایت مظلومین جہان کے زیراہتمام نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی پاکستان آمد کا بائیکاٹ کیا گیا۔ مظاہرین نے یمنی عوام پر مسلط کی گئی چار سالہ جنگ کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور ہزاروں انسانوں کی شہادت کا ذمہ دار محمد بن سلمان کو ٹھہرایا،

مظاہرین سے خطاب میں سید علی رضوی نے کہا کہ محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان اسرائیلی مفادات کے تناظر میں ہے، پاک افواج کو کسی صورت پرائی جنگ میں شرکت نہیں کرنے دیں گے، محمد بن سلمان کی مخالفت کا مطلب فلسطین، یمن اور بحرین کے مظلومین کی حمایت کرنا ہے۔

مظاہرین سے خطاب میں ملک اقرار نے کہا کہ خاندان سعود کی عرب عوام سے کی گئی خیانتیں روز روشن کی طرح عیاں ہیں۔ یمن کے عوام پر جنگ مسلط کی گئی اور مسلمانوں کا خون بہایا گیا۔ محمد اکبر شیرازی اور سید حسین شیرازی کا کہنا تھا کہ مشہور صحافی خاشجقی کا بہمانہ قتل محمد بن سلمان کے سر ہے اور ہم قاتل کو اپنے ملک میں ویلکم نہیں کرتے۔

نظرات بینندگان
captcha