'کالعدم تنظیموں کےخلاف کارروائی پر اپوزیشن کو اعتماد میں لیا جائے گا'

IQNA

'کالعدم تنظیموں کےخلاف کارروائی پر اپوزیشن کو اعتماد میں لیا جائے گا'

7:22 - March 08, 2019
خبر کا کوڈ: 3505834
بین الاقوامی گروپ- فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے مطالبات پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے مزید اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ وزیر اطلاعات

ایکنا نیوز- ڈان نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی پر اپوزیشن کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں بھارتی جارحیت کے خلاف پیدا ہونے والا اتفاق رائے حوصلہ افزا ہے اور حکومت قومی مفاد میں اہم فیصلے کرتے ہوئے اس اتفاق رائے کو مزید مستحکم کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروایی سے متعلق حکمت عملی پارلیمانی رہنماؤں کے ساتھ مشاورت سے وضع کی جائے گی اور انہیں اعتماد میں لیا جائے گا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے 2014 میں بنائے گئے قومی لائحہ عمل پر دستخط کیے جس میں یہ شق شامل ہے کہ پاکستان کی سرزمین کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں پر پہلے ہی پابندی عائد ہے، تاہم فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے مطالبات پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے مزید اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

نظرات بینندگان
captcha