افغانستان؛ «نیٹو» نے امن مذاکرات کی حمایت کا اعلان کردیا

IQNA

افغانستان؛ «نیٹو» نے امن مذاکرات کی حمایت کا اعلان کردیا

9:50 - March 12, 2019
خبر کا کوڈ: 3505852
بین الاقوامی گروپ ــ نیٹو نمایندے نے افغان حکام سے ملاقات میں بین الافغانی امن مذاکرات کی حمایت کا اعلان کیا۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے «خبرنامه» افغانستان کے مطابق نیٹو کے سیاسی نمایندے نیکولاس کی نے افغان ایگڑیکٹو

عبدالله عبدالله، سے ملاقات میں افغانستان میں امن اور استحکام کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

 

نیکولاس کی نے امن مذاکرات اور افغان حکومت کی مذاکرات میں شمولیت کو اہم قرار دیا اور اس حوالے سے نیٹو کی ہر ممکن مدد اور تعاون کا یقین دلایا۔

 

اس سے پہلے نیٹو سیکریٹری جنرل ینس اسٹولٹنبرگ نے کہا تھا کہ افغانستان سے نیٹو فورسز کے انخلاء کے شیڈّول پر کوئی بات نہیں ہوئی ہے اور انخلاء کا مسلہ امن و امان سے مشروط ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ نیٹو سال ۲۰۲۴ تک رہنے والے معاہدے پر قایم ہے لیکن امن کے قیام تک نکلنے پر کوئی فیصلہ کرنا دشوار ہوگا اور فورسز یہاں موجود رہیں گی ۔/

3796895

نظرات بینندگان
captcha