مقاومتی تحریکوں کے ساتھ؛ لبنان میں سپاہ پاسداران سے اظھار یکجہتی

IQNA

مقاومتی تحریکوں کے ساتھ؛ لبنان میں سپاہ پاسداران سے اظھار یکجہتی

10:27 - April 19, 2019
خبر کا کوڈ: 3506010
بین الاقوامی گروپ- علاقایی مزاحمتی تنظیموں نے امریکی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے سپاہ پاسداران سے یکجتہی کا اظھار کیا۔

ایکنا نیوز- العالم نیوز چینل کے مطابق لبنان کے علاقے ضاحیہ میں «عالمی مزاحمتی علما تحریک» اور «عالمی علما کونسل» کی دعوت پر سپاہ پاسدارن سے یکجہتی کی تقریب منعقد کی گیی جسمیں لبنان اور اسلامی ممالک کے اہم علما اور سیاسی شخصیات شریک تھیں۔

 

حزب اللہ لبنان کے عالم «ابراهیم امین السید»،  نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا: امریکہ کو ایران سے سخت نفرت اس وجہ سے ہے کہ ایران نے علاقے  میں امریکہ اور صھیونی رژیم کو شکست سے دوچار کردیا ہے۔

 

انکا کہنا تھا: «مسئله یہ ہے کہ سپاه پاسداران ایک مستقل نظام ہے جو ملک و قوم کی خدمت میں مصروف عمل ہے».

 

بیروت میں ایرانی سفارت کار«احمد حسنی» نے تقریب سے خطاب میں کہا : «سپاه پاسداران نے دکھا دیا ہے کہ وہ امریکی دھمکیوں سے سرخم کرنے والا نہیں».

 

ایرانی سفارت کار نے کہا کہ سپاہ ایران کی دفاعی قدرت کا مظہر ہے۔

 

شام میں ایران کے سفیر «علی عبدالکریم نے تقریب سے خطاب میں کہا: مزاحمتی تنظیموں نے تاریخ رقم کی ہے اور وہ عظیم کامیاب کے قریب پہنچ چکی ہیں۔

 

امل تحریک کے رہنما نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ اگر سپاہ «اسرائیل» کے لیے خطرہ نہ ہوتی تو امریکہ یوں زبان استعمال نہ کرتا۔

 

«شیخ ماهر حمود» نے تقریب میں خطاب کرتے ہویے کہا کہ ہم سب سپاہ کے ساتھ شریک اور حامی ہیں۔

«حسان عبدالله» نے کہا کہ سپاہ نے امریکہ کو علاقے میں ذلت سے دوچار کردیا ہے۔

حماس کے نمایندے «احمد عبدالهادی نے کہا کہ سپاہ فلسطین کے لیے دفاعی نظام پر طور پر کام کررہی ہے۔

عرب کانگریس کے سابق سیکریٹری «معن بشوار» نے کہا کہ  امریکہ کی جانب سے سپاہ کو دہشت گرد قرار دینا سپاہ کے لیے ایک اعزاز ہے۔

قابل ذکر ہے کہ امریکہ نے سپاہ پاسداران کو دہشت گردوں کی لسٹ میں قرار دیا ہے اورجوابا ایران نے امریکی فوج کو دہشت گرد قرار دے دیا ہے۔/

3804774

نظرات بینندگان
captcha