سری لنکا دہشت گردی؛ سلامی کونسل اجلاس کا مطالبہ / عالمی رد عمل

IQNA

سری لنکا دہشت گردی؛ سلامی کونسل اجلاس کا مطالبہ / عالمی رد عمل

9:14 - April 22, 2019
خبر کا کوڈ: 3506025
بین الاقوامی گروپ- سری لنکا میں بڑے دہشت گردانہ واقعے پر وزیراعظم رانیل ویکرماسینگه نے سلامتی کونسل اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے «العین» کے مطابق سری لنکا میں دہشت گردوں نے تباہی مچا دی ہے اور سینکڑوں افراد جان بحق اور زخمی ہوگیے ہیں۔

 

ہوٹلوں اور کلیساوں میں خودکش حملوں کے نتیجے میں دو سے کے لگ بھگ ہلاک اور چار سو سے زاید زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

 

کولمبو کے کلیساوں اور ہوٹلوں کے علاوہ شمالی سری لنکا کے علاقے «نگومبو» میں واقعات رونما ہوئے ہیں۔

حالات کی سنگینی کے پیش نظر تمام انٹر رابطے ختم کیے گیے ہیں اور وزیراعظم نے سلامتی کونسل کی ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

 

رپورٹ کے مطابق دہشت گردانہ واقعے پر عالمی سطح پر شدید رد عمل سامنے آرہا ہے اس حوالے سے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان عباس موسوی نے واقعے کی مذمت کرتے ہویے سری لنکا کی حکومت اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظھار کیا۔

 

 

قطر، کویت، بحرین، امارات، مرکز اسلامی الازهر، مصر کلیساوں کی تنظیم، ترک صدر، وزیر خارجہ جرمنی، برطانیہ، ہندوستان، یورپی یونین اور مختلف اہم رہنماوں اور سیاسی شخصیات نے دہشت گردانہ واقعے کی شدید مذمت کرتے ہویے ہمدردی کا اظھار کیا ہے۔/

3805348

 

نظرات بینندگان
captcha