ایران کے لیے زمینی سفر کے لیے عمران خان پرامید

IQNA

ایران کے لیے زمینی سفر کے لیے عمران خان پرامید

14:53 - April 22, 2019
خبر کا کوڈ: 3506026
بین الاقوامی گروپ-عمران خان نے اس امید کا اظہار کردیا کہ افغانستان میں قیام امن کیساتھ پاکستانی شہری زمینی راستے کے ذریعے ایرانی مذہبی شہر مشہد کا سفر کریں گے

ایکنا نیوز-پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے اس امید کا اظہار کردیا کہ افغانستان میں قیام امن کیساتھ پاکستانی شہری زمینی راستے کے ذریعے ایرانی مذہبی شہر مشہد کا سفر کریں گے۔یہ بات پاکستان کے وزیر اعظم نے اتوار کے روز مشہد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر گورنر جنرل خراسان رضوی “علیرضا رزم حسینی” کیساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ غیر ملکی سیاحوں کیلئے سفری سہولیات فراہم کرے گی لہذا اپنے اس سفر کے دوران پاکستان کے وزیر سیاحت بھی دونوں ملکوں کے درمیان سیاحت کے شعبے میں تعلقات کی توسیع کیلئے پاکستانی وفد میں شامل ہیں۔
انہوں نے پاکستانی کے ایک ہزار زائرین کے شہر مشہد کے سفر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میرے وفد میں شامل تین ورزا نے ایران کا دورہ کرتے ہوئے مشہد مقدس میں رسول اکرم کے اولاد کے روضہ پاک کی زیارت کی ہے۔
پاکستان کے وزیر اعظم نے کہا کہ بے شک تمام مسلمان رسول اکرم (ص) سے خراج عقیدت پیش کرتے ہیں میری بھی ہمیشہ خواہش تھی کہ مشہد میں رسول اکرم کے اولاد کے روضہ پاک کی زیارت کروں۔
انہوں نے ایران میں حالیہ سیلاب پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سیلاب متاثرین کیساتھ ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔
انہوں نے ایران کے شمالی صوبے خرسان کے بڑے شخصیتوں جیسے نادرشاہ افشار اور ابوالقاسم فردوسی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ زمانوں میں خطے میں صوبے خراسان کا کردار انتہائی اہم تھا۔
پاکستانی وزیر اعظم نے مشہد میں نادرشاہ کے مزار کے دورے پر دلچسبی کا اظہار کردیا۔
اس موقع پر گورنر جنرل خراسان رضوی نے معاشی، سیاحت اور تعلیم کے شعبے میں اس صوبے کی صلاحیتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سالانہ 20 لاکھ عراقی زائرین سمیت خطے کے دوسرے ممالک جیسے ترکی کے زائرین، مشہد کا سفر کرتے ہیں، پاکستان بھی اس صوبے کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

نظرات بینندگان
captcha