حیدرآباد میوزیم ایرانی اور ہندوستانی مفسرین قرآن کا میزبان

IQNA

حیدرآباد میوزیم ایرانی اور ہندوستانی مفسرین قرآن کا میزبان

13:07 - June 11, 2019
خبر کا کوڈ: 3506223
بین الاقوامی گروپ- مفسرین قرآن علما کی نشست حیدرآباد ہند میں منعقد کی جارہی ہے۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق جون کے آخرمیں ہونے والی نشست میں ایران اور ھندوستان کے اہم علما اور مفسرین خطاب کریں گے جبکہ نشست کے حوالے سے خانہ فرھنگ حیدرآباد ، ایرانی قونصلیٹ اور ولایت فاونڈیشن کی معاونت شامل ہے۔

 

مفسرین کی نشست کے ہمراہ خطی نسخوں کی نمائش بھی سالارجنگ میوزیم میں منعقد کی گئی ہے جو بائیس سے چوبیس جون تک جاری رہے گی اور روزانہ صبح دس بجے سے شام پانچ بجے تک عوام نمایش دیکھ سکتے ہیں۔

 

نمائش میں معروف قرآنی نسخے جو ایران و ھندوستان کی میراث ہیں موجود ہیں جبکہ فن پاروں کے علاوہ قرآت، حفظ اور دیگر قرآنی امور سے متعلق سوفٹ وئیرز بھی شامل نمائش ہیں۔

حیدرآباد  میوزیم ایرانی اور ہندوستان مفسرین قرآن کا میزبان

ادارہ قرآن و عترت اور ادارہ ثقافت ایران، جامعه نظامیه حیدرآباد، تحقیقات اسلامی فاونڈیشن حرم مطهر امام رضا،  دهلی‌نو خطی قومی ادارہ، ولایت فاونڈیشن هندوستان، رضا رامپور قومی لایبریری، جماعت اسلامی هندوستان تلانگانا اوڈیسہ، جامعه المصطفی(ص) العالمیه انڈیا، روزنامه سیاست، کتابخانه باب‌العلم اور نظامی میوزیم حیدرآباد نمایش کے انعقاد میں تعاون کررہے ہیں۔/

3818168

نظرات بینندگان
captcha