لندن؛ قرآنی تحقیقی نشستوں کا اہتمام

IQNA

لندن؛ قرآنی تحقیقی نشستوں کا اہتمام

8:52 - June 25, 2019
خبر کا کوڈ: 3506271
بین الاقوامی گروپ- لندن یونیورسٹی میں قرآنی نشستوں کا سلسلہ اگلے مہینے سے شروع ہورہا ہے۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے ایونٹ برائٹ کے مطابق لندن یونیورسٹی کے قرآنی اسٹڈی سنٹر کے تعاون سے دس نشستوں کا سلسلہ قرآنی تحقیق کے عنوان سے شروع کیا جارہا ہے جنمیں مختلف موضوعات کا جائزہ لیا جائے گا۔

 

قرآن مجید کیسے پڑھیں؟ قرآن سورتوں کا نام اور وجہ، قرآن میں عشق، قرآنی میں پیغمبروں کا ذکر، مومنین سے قرآن کے خطابات، قرآن میں روکنے والی آیات، قرآن میں مردوں کے نام، قرآن میں رنگوں کا ذکر جیسے موضوعات پر تحقیقی نشستیں منعقد ہوں گی۔

 

اسلامی علوم کے ماہر، اسلام میں بھترین اوقات کتاب کے مصنف اور حافظ قرآن«عبدالله محمد الازهری»، جو ۲۰۰۸ سے ہرسال  

« قرآن میں سفر » کے عنوان سے بیربیک (Birkbeck College  لندن میں لیکچر دیتے ہیں ان نشستوں میں بھی خطاب کریں گے۔

قرآنی تحقیقی پروگراموں کی پہلی چھ جولائی کو مذکورہ کالج میں منعقد کی جارہی ہے۔/

3821968

نظرات بینندگان
captcha