مقبوضہ کشمیر: کرفیو کے خاتمے کیلئے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی ہنگامی مہم کا آغاز

IQNA

مقبوضہ کشمیر: کرفیو کے خاتمے کیلئے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی ہنگامی مہم کا آغاز

18:03 - September 05, 2019
خبر کا کوڈ: 3506586
بین الاقوامی گروپ-ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو اجاگر کرنے اور وادی میں طویل عرصے سے جاری کرفیو کو ختم کرنے سے متعلق ہنگامی مہم کا آغاز کردیا۔

ایکنا نیوز- ڈان نیوز کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ ہونے کی وجہ سے رابطے منقطع ہیں جو لوگوں کی آزادی پر ایک اشتعال انگیز حملہ ہے۔

 

انسانی حقوق کے نگراں ادارے نے اس طویل بلیک آؤٹ کی وجہ سے ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا نے 5 سمتبر 2019 سے کشمیر کو بولنے دو (LetKashmirSpeak) کے ہیش ٹیگ کے ساتھ ہنگامہ آگاہی مہم کا آغاز کردیا۔

عالمی ادارے کا کہنا تھا کہ ان کی اس مہم کا مقصد ہے کہ وادی سے فوری طور پر کرفیو اٹھایا جائے۔

 

اس میں مزید کہا گیا کہ چونکہ کشمیر میں لین لائن کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے جس کی وجہ سے گزشتہ ایک ماہ کے دوران ان کی افسردگی میں کچھ کمی واقع ہوگی۔

نظرات بینندگان
captcha