جہاد کشمیر کے نام پر پاکستان کی زمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، شہر یار آفریدی

IQNA

جہاد کشمیر کے نام پر پاکستان کی زمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، شہر یار آفریدی

17:26 - September 06, 2019
خبر کا کوڈ: 3506590
بین الاقوامی گروپ- مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے ہرادارے کی پالیسی وہی ہوگی جو ریاست کی ہوگی اور اب ماضی کی حکمت عملی نہیں اپنائیں گے۔

ایکنا نیوز-اسلام ٹائمز۔ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیرمملکت برائے داخلہ شہر یار آفریدی نے کہا کہ جہاد کشمیر کے نام پر کسی کوپاکستان کی زمین استعمال کرنے نہیں دیں گے۔ نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے ہرادارے کی پالیسی وہی ہوگی جو ریاست کی ہوگی اور اب ماضی کی حکمت عملی نہیں اپنائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کالعدم تنظیموں کیخلاف بلاتفریق آپریشن کیا اور مدارس کو تحویل میں لیا اور انہیں دوبارہ پنپنے نہیں دیا جائے گا۔ شہریار آفریدی نے کہا کہ کوئی بھی تنظیم، مسلک یا مذہب پاکستان کی زمین اپنے مفاد کے لیے استعمال نہیں کر سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی طرح غیر ریاستی عناصر اور جہادی تنظیموں کو کسی ایجنڈے پر کام نہیں کرنے دیں گے۔

ایٹمی جنگ کے معاملے پر ان کا کہنا تھا کہ خطرہ موجود ہے کیوں کہ عالمی برادری اس وقت خاموش ہے۔ جے آئی ڈی سی کے معاملے پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں پی ٹی آئی اس کی مخالفت کرتی رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کا پیسہ ہے اور اسے معاف نہیں کیا جائے گا اور جو بھی ملوث ہوگا اس کیخلاف اقدام اٹھایا جائے گا۔

نظرات بینندگان
captcha