لندن؛ لندن مسجد کی توسیع کے لیے فنڈ مختص

IQNA

لندن؛ لندن مسجد کی توسیع کے لیے فنڈ مختص

10:22 - September 07, 2019
خبر کا کوڈ: 3506592
بین الاقوامی گروپ- بیت الامان مسجد کی توسیع کے لیے ۲۔۱ ملین پونڈ مختص کیا گیا ہے۔

ایکنا نیوز- کمڈن نیو جرنل کے مطابق شمالی مغربی لندن کے علاقے کینٹش ٹاون Kentish Town میں واقع مسجد بیت الامان کی تعمیر و مرمت اور توسیع پر کام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

مسجد کے متولی کمال حسین کے مطابق مسلمانوں کی بڑھتی ضرورت کے مطابق مسجد کی وسعت پر کام کی جارہی ہے تاکہ یہاں کے مسلمان آسانی سے عبادات یہاں بجا لاسکے۔

 

 

کمال حسین کا کہنا تھا: ہم سال ۲۰۱۵ سے کوشش کررہے ہیں کہ یہاں کے لوگ اسلام سے بہتر انداز میں آشنا ہوسکے اور اب تک ہم نے آٹھ لاکھ پونڈ جمع کیے ہیں تاکہ مزید زمین کی خریداری ممکن ہوسکے۔

 

مسجد بیت‌الامان سال ۱۹۹۸ میں قایم کی گیی ہے جہاں نماز و دعا کے علاوہ اہم پروگرام اور علمی نشستیں بھی منعقد کی جاتی ہیں جنمیں غیر مسلم بھی شرکت کرتے ہیں، متوقع طور پر مسجد کی وسعت کا کام ۲۰۲۱ تک مکمل کیا جاسکتا ہے۔/

3840359

نظرات بینندگان
captcha