کینیڈا؛ اسلام فوبیا سے مقابلے کی کوشش

IQNA

کینیڈا؛ اسلام فوبیا سے مقابلے کی کوشش

10:28 - September 07, 2019
خبر کا کوڈ: 3506593
بین الاقوامی گروپ- نیو ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے اسلامو فوبیا سے مقابلے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ایکنا نیوز- اباوٹ اسلام نیوز کے مطابق ایک خصوصی نشست میں نیو ڈیموکریٹک پارٹی کے لیڈر نے اسلام فوبیا سے مقابلے پر تاکید کی ہے۔

 

مذکورہ پارٹی کے رہنما جگمیت سینگ» نے اس نشست میں جسمیں ۲۰۰ سوشل ایکٹویسٹ شریک تھے کہا کہ ہماری پالیسی میں اسلامی فوبیا سے مقابلہ شامل ہے اور اب ہم مزید اس پر تیزی سے کام کریں گے۔

 

پارٹی کی جانب سے پولیس کو اسلامو فوبیا سے مقابلے کے لیے اضافی فنڈ دینے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

 

جون میں کینیڈین حکومت نے اعلان کیا تھا کہ اسلامو فوبیا سے مقابلے کے لیے ۴۵ ملین ڈالر مختص کیا گیا ہے جو تین سال کی مدت میں مختلف اجتماعی پروگراموں پر خرچ کی جائے گی۔

 

گذشتہ سال ایک سروے میں کہا گیا کہ سال ۲۰۱۷ کو کبک مسجد پر حملے کے بعد سے اسلامو فوبیا جرائم میں ۱۵۱ فیصد اضافہ ہوا ہے،تاہم گذشتہ سال اس میں واضح کمی کی خبردی گئی تھی۔/

3840411

نظرات بینندگان
captcha