الازهر نے فرانس میں قرآن سوزی کی مذمت کردی

IQNA

الازهر نے فرانس میں قرآن سوزی کی مذمت کردی

12:55 - December 30, 2015
خبر کا کوڈ: 3500019
بین الاقوامی گروپ: الازھر اسلامی مرکزنے قرآن سوزی نے واقعہ کو قابل مذمت قرار دیا
ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «المصری الیوم» کے مطابق الازھر اسلامی مرکز نے گذشتہ روز نماز خانے پر حملے اور قرآنی سوزی واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس معاملے کو افسوسناک قرار دیا ہے۔
الازھر نے ایک رسمی اعلامیے میں کہا کہ الازھر اسلامی مرکز ہر قسم کی شدت پسندی کی مذمت کرتا ہے اور فرانس میں مسلمانوں اور عربوں کے خلاف نعرے بازی افسوسناک اور قابل مذمت اقدام ہے۔
الازھر کا کہنا ہے کہ آزادی اور جمہوریت کے دعوایدار ملک میں افراد کی آزادی سلب کرنا اور انکی توہین سے تعجب ہوا ہے اور ان واقعات سے شدت پسندی میں اضافہ ہوسکتا ہے.


الازھر نے اس واقعے پر مسلم لیڈروں اور فرانس کے اعلی حکام کی جانب سے مذمتی بیانات کو قابل قدر قرار دیا اور اسلامی مراکز کی حفاظت پر تاکید کی.
الازھر اسلامی مرکز کے سربراہ نے اس امید کا اظھار کیا کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائے گی اور مستقبل میں اسکے روک تھام کے لیے چارہ جوئی کو ممکن بنایا جائے گا.

3470093

نظرات بینندگان
captcha