ایکنا نیوز- العالم چینل کے مطابق عراق کے مرجع تقلید شیخ جواد الخالصی نے
دہشت گردی کے نام پر نام نہاد سعودی اتحاد کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے
کہا کہ اس اتحاد سے داعش کا مقابلہ کیا جائے گا نہ کسی اور دہشت گرد سے
بلکہ اس کا ٹارگٹ حزب اللہ ، حماس اور دیگر اسرائیل مخالف مقاومتی تحریکیں
ہوں گی
انکا کہنا تھا کہ اگر یہ واقعی اسلامی اتحاد ہوتا تو ہم ضرور اسکی حمایت کرتے۔
الخالصی نے یمن پر سعودی حملے کو تاریخی غلطی قرار دیتے ہوئے اسکی بھی بھر پورمذمت کی۔
سعودی عرب نے 15 دسامبر کو 34 اسلامی ممالک پر مشتمل الائنس کا اعلان کیا
ہے اور کئی اہم ممالک نے اس سے بے خبری اور لاتعلقی کا اظھار کیا ہے اور
توقع ظاہر کی جاتی ہے کہ یہ اتحاد صرف کاغذ اور میڈیا تک محدود رہے گا۔