«مغرب میں قرآنی سفیر» دار فانی سے رخصت

IQNA

«مغرب میں قرآنی سفیر» دار فانی سے رخصت

19:53 - January 14, 2017
خبر کا کوڈ: 3502297
بین الاقوامی گروپ: معروف مفسر اور قرآنی استاد «عمر محمد مختار القاضی» انتقال کرگئے

«مغرب میں قرآنی سفیر» دار فانی سے رخصت


ایکنا نیوز- روزنامه «المصریون» کے مطابق اسلام اور قرآن مجید کے دفاع میں بھرپور خدمات انجام دینے کے بعد مصر کے معروف مفسر اور استاد «عمر محمد مختار القاضی» دارفانی سے کوچ کرگیے

انہوں نے پوری زندگی کوشش کی کہ مغرب میں قرآن و اسلام پر اٹھائے جانے والے سوالات کے جوابات پیش کریں اسی لیے انہیں مغرب میں «قرآنی سفیر » کے عنوان سے یاد کیا جاتا ہے۔

الازھر میں علمی بورڑ کے رکن، جامعہ الازھر میں معارف اسلامی کے استاد،آیسسکو کے ممبر اور ماہر اقتصاد کے حوالے سے انہیں علمی میدان میں ایک ماہر سمجھا جاتا ہے۔


القاضی نے سال ۱۹۸۴ میں لاء میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری فرانس کی یونیورسٹی سے حاصل کی اور انگریزی کے علاوہ فرنچ اور اٹالین زبان پر عبور حاصل کیا۔


علمی اور قرآنی میدان میں خدمات انجام دینے والی اس شخصیت کی وفات پر اہم علمی شخصیات نے تعزیت کا اظھار کیا ہے جنمیں مصر کے سابق مفتی «علی جمعه»،آسٹریلیا کے مفتی «ابراهیم ابو محمد» یورپی اسلامی کانگریس کے ڈایریکٹر «محمد بشاری» کے علاوہ یورپ، افریقین اور دیگر اسلامی ممالک کے اسکالرز شامل ہیں۔

3562362

نظرات بینندگان
captcha