ایکنانیوز- شفقنا- انہوں نے کہا کہ ملک کی بنیادیں کمزور ہو چکی ہیں جس میں دہشت گرد کاروائیوں کے امکانات پائے جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ سیکورٹی انتظامات سے ملک میں ہونے دہشت گردانہ حملوں کو روکنا ناممکن ہے۔
محمد شکر نے کہا کہ اس کا صرف ایک ہی طریقہ کار یہ ہے کہ جن دہشت گردوں کی پرورش کی گئی ہے ان کو ختم کریں۔
انہوں نے شام اور عراق میں موجود دہشت گردوں کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا ۔
انہوں نے کہا کہ ترکی کے مختلف علاقوں سے لوگ شام میں جاکر داعش کی صف میں شامل ہو رہے ہیں جبکہ سوڈان اور برطانیہ سے بھی نوجوانوں کو غازی عنتاب لایا جاتا ہے تاکہ وہ داعش کی مدد کر سکیں۔
محمد شکر نے کہا کہ داعش کے دہشت گرد ہوائی جہاز کے ذریعے استنبول اور غازی عنتاب پہنچے اور پھر انہیں شام جہاد کے لئے بھیجا گیا۔