بحرین نے 3 شیعہ کارکنان کو سزائے موت دے دی، مظاہروں میں شدت

IQNA

بحرین نے 3 شیعہ کارکنان کو سزائے موت دے دی، مظاہروں میں شدت

20:36 - January 15, 2017
خبر کا کوڈ: 3502305
بین الاقوامی گروپ: بحرینی حکومت کی جانب سے 3 کارکنوں کو 2014 کے بم حملے میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں سزائے موت کے فیصلے پر عوام کے غم و غصہ کے باوجود، حکومت نے انہیں سزائے موت دے دی۔
بحرین نے 3 شیعہ کارکنان کو سزائے موت دے دی، مظاہروں میں شدت
ایکنانیوز- بحرینی حکومت نے ان کارکنوں کو پورے ملک میں احتجاج کے باوجود اتوار کو گولی مار کر سزائے موت دی۔
لندن واقع لؤلؤ ویب سایٹ کے مطابق، اس فیصلے کے خلاف پورے منامہ میں سنیچر سے وسیع پیمانے پرعوامی مظاہرے شروع ہوئے جو اتوار تک جاری رہے ۔ شمال مشرقی دیہات نویدرات اور اعزاز میں صبح کی نماز کے بعد عوام نے ریلی نکالی۔
9  جنوری کو بحرین کی اپیل کورٹ نے سمیع مشیمع، عباس جمیل طاہر الشامی اور علی عبد الشہید السنکیس کو مارچ 2014 میں مظاہروں کے دوران بحرینی عوام کی سرکوبی میں منامہ حکومت کی مدد کر رہے متحدہ عرب امارات کے بہت سے فوجیوں کو مارنے کے الزامات میں دی گئی سزا کو باقی رکھا تھا۔ ان افراد نے اپنے اوپر لگے الزامات کو بے بنیاد کہا تھا۔ اس معاملے میں مزید 7 لوگوں کو عمر قید کی سزا دی گئی ہے۔
بحرین میں آل خلیفہ حکومت کے خلاف شروع ہوئے مظاہروں میں شدت آگئی ہے۔
نظرات بینندگان
captcha