لندن؛ قرآن فھمی تربیتی کورس کا اہتمام

IQNA

لندن؛ قرآن فھمی تربیتی کورس کا اہتمام

8:54 - February 24, 2017
خبر کا کوڈ: 3502555
بین الاقوامی گروپ: رمضان المبارک کے نزدیک آنے کی مناسبت سے برطانیہ میں قرآنی اکیڈمی کی جانب سے مفاہیم قرآن تربیتی کورس کا اہتمام کیا جارہا ہے

لندن؛ قرآن فھمی تربیتی کورس کا اہتمام


ایکنا نیوز- خبررساں ادارے «iidr» کے مطابق مفاہیم قرآن تربیتی کورس کا مقصد قرآن فھمی کو عام کرانا بتایا جاتا ہے۔


رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں قرآنی اکیڈمی کے تعاون سے آٹھ سے سولہ رمضان المبارک تک لندن کی کوین میری یونیورسٹی میں مفاہیم قرآن کورس منعقد کیا جائے گا.


قرآن فھمی کورس میں قرآنی سورتوں کے رو سے انسانی شخصیت کی ترقی اور روزمرہ زندگی میں قرآنی تعلیمات کے کردار کے موضوع پر لیکچرز دیے جائیں گے.


قرآنی کورس میں خدا سے انسان کے تعلق ، انسانی سعادت و ہدایت کے راستے اور دیگر امور پر بھی خطابات ہوں گے۔

3577468

نظرات بینندگان
captcha