برطانوی پارلیمنٹ کے سامنے دہشت گردانہ حملہ؛ داعش نے ذمہ داری قبول کرلی

IQNA

برطانوی پارلیمنٹ کے سامنے دہشت گردانہ حملہ؛ داعش نے ذمہ داری قبول کرلی

17:33 - March 23, 2017
خبر کا کوڈ: 3502708
بین الاقوامی گروپ: برطانوی پارلیمنٹ کے سامنے دہشت گردانہ واقعہ میں حملہ آور سمیت 5 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے تھے۔
ایکنا نیوز- بی بی سی نیوز کی رپورٹ کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ کے سامنے دہشت گردانہ  واقعہ میں حملہ آور سمیت 5 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے ہیں۔ 

تکفیری تنظیم داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہویے اعلان کیا ہے کہ حملہ آور دولت اسلامیہ کا سپاہی تھا۔

اطلاعات کے مطابق لندن میں پارلیمنٹ کی عمارت کے سامنے ویسٹ منسٹر پل پر کار میں سوار حملہ آور پیدل افراد کو کچلتا ہوا پارلیمنٹ کی عمارت تک جا پہنچا اسی دوران کئی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہوگئے۔ 

حملہ آور نے پل عبور کرنے کے بعد پارلیمنٹ کی طرف جانے کی کوشش کی جہاں پولیس اہلکار کی جانب سے روکنے کی کوشش پر حملہ آور نے چاقووں کے وار سے پولیس آفیسر کو قتل کردیا ۔
خبروں کے مطابق لندن سمیت مختلف یورپی شہروں میں خوف کی فضا قایم ہوگیی ہے ۔
نظرات بینندگان
captcha