اٹلی میں شیعہ شناسی کا چوتھا کورس

IQNA

اٹلی میں شیعہ شناسی کا چوتھا کورس

7:19 - April 24, 2017
خبر کا کوڈ: 3502868
بین الاقوامی گروپ: اٹلی میں چوتھا اسلام شناسی اور زبان و ادبیات فارسی کورس ایرانی ثقافتی مرکز کے تعاون سے روم میں منعقد کیا گیا ہے

اٹلی میں شیعہ شناسی کا چوتھا کورس


ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے مطابق چوتھا فارسی اور اسلامی شناسی کورش پالرمو یونیورسٹی کے شعبہ اسلامیات میں شروع کیا گیا ہے جو پینتالیس دن تک جاری رہے گا

اس کورس میں جامعة‌المصطفی(ص) العالمیه کے استاد حجت‌الاسلام علی‌اکبر بدیعی انگریزی میں لیکچر دیں گے جسمیں پی ایچ ڈی لیول کے طلبا شرکت کررہے ہیں

عقاید ، امامت کی اہمیت اور مقام، خلافت اور شیعہ نظریہ کے علاوہ شیعہ افکار و اصول کے موضوعات پر مختلف کلاسز منعقد ہوں گی۔


اس کورس میں فارسی زبان و ادبیات سکھانے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جسمیں ایم اے سطح کے طلبا شرکت کریں گے۔

ایرانی ثقافتی مرکز اور پالرمو یونیورسٹی کے درمیان معاہدے میں فارسی زبان کو پڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے جبکہ عربی اور اسلامیات میں شیعہ موضوع پر درس دینے کا معاہدہ بھی ہوا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ پالرمو یونیورسٹی کے علاوہ اٹلی کے کیی دیگر تعلیمی اداروں میں اسلامی شناسی کورسز پڑھائے جاتے ہیں۔

3592460

نظرات بینندگان
captcha