حسین شلال: شحات انورکی تقلید کرنے والے قاری کا اعزاز

IQNA

حسین شلال: شحات انورکی تقلید کرنے والے قاری کا اعزاز

6:42 - April 28, 2017
خبر کا کوڈ: 3502888
بین الاقوامی گروپ: چونتیسویں بین الاقوامی قرآنی مقابلے میں شریک عراقی نابینا قاری اور حافظ نے پہلے ہی بین الاقوامی مقابلے میں مقام سوم حاصل کرلیا

حسین شلال: شحات انورکی تقلید کرنے والے قاری کا اعزاز


ایکنا نیوز- تہران میں چونتیسویں بین الاقوامی قرآنی مقابلے میں پچیس سالہ عراقی حافظ اور قاری شریک حسین شلال نے ایکنا نیوز سے گفتگو میں کہا : پہلی بار کسی بین الاقوامی مقابلے میں شریک ہونے کا اعزاز ملا ہے البتہ گذشتہ سال روضہ حضرت عباس(ع) کے تعاون سے منعقدہ قرآنی مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرچکا ہوں۔

ایک سوال کے جواب میں کہا : بارہ سال کی عمر سے حفظ قرآن شروع کیا اور پانچ سال کی محنت کے بعد یہ کام مکمل ہوا ۔

حسین شلال: شحات انورکی تقلید کرنے والے قاری کا اعزاز


انکا کہنا تھا: تیرہ سال کی عمر میں ایک بیماری کی وجہ سے بصارت سے محروم ہوچکا ہوں ، انہوں نے ایرانی مقابلوں کے بلند میعار کو قابل تعریف قرار دیا.


عراقی قاری نے کہا شیخ شحات محمد انورکی تقلید میں تلاوت کرتا ہوں اور محمد انور میرے پسندیدہ قاری ہے کیونکہ انکا اسٹایل آسان اور انتہائی اثر انگیز ہے۔

انہوں نے گفتگو کی آخر میں مقابلے میں شرکت کو باعث افتخار اور ایرانی منتظمین کا شکریہ ادا کیا ۔

3593591

نظرات بینندگان
captcha