علیرضا دانش: پہلی پوزیشن حاصل کرنا خدا کے کرم سے ممکن ہوا

IQNA

علیرضا دانش: پہلی پوزیشن حاصل کرنا خدا کے کرم سے ممکن ہوا

7:02 - April 29, 2017
خبر کا کوڈ: 3502892
بین الاقوامی گروپ: تہران کے چونتیسویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کے حفظ کے شعبے میں مقام اول حاصل کرنے والے کا کہنا ہے «هَذَا مِن فَضْلِ رَبِّی»

علیرضا دانش:پہلی پوزیشن حاصل کرنا خدا کا فضل و کرم ہے


ایکنا نیوز- افغانستان کے سترہ سالہ نوجوان حافظ «علیرضا دانش» نے چونتیسویں بین الاقوامی مقابلوں میں بڑا کارنامہ انجام دیکر مقام اول حاصل کرلیا ہے

علی رضا دانش نے(ایکنا) نیوز سے گفتگو میں اس شاندار عالمی مقابلے میں مقام اول حاصل کرنے پر خوشی کا اظھار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب خدا کا کرم ہے کہ انکو یہ عزت ملی ہے

حفظ قرآن کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا : ہرات شہر کے جامعه‌ القرآن وعلوم أهل البیت(ع)مرکز کے استاد حاج جواد احمدیان کی زیر نگرانی چھ سال کی عمر میں حفظ شروع اور سات سال کی عمر میں مکمل کیا ۔


انکا کہنا تھا : قومی سطح کے مقابلوں میں متعدد بار شرکت کرچکا ہوں مگر بین الاقوامی سطح پر پہلی بار شرکت کی ہے اور اس میں شاندار کامیابی پر صرف آیت ۴۰ سوره نمل پڑھونگا: «هَذَا مِن فَضْلِ رَبِّی» اور بلاشبہ اپنے مالک کا بہت مشکور ہوں۔

ایک اور سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا: آ: «وَأَنْ لَيْسَ لِلْإِنْسَانِ إِلَّا مَا سَعَى»

(آیت ۳۹ سوره نجم )، میں نے خدا کے قول پر عمل کرتے ہوئے کوشش کی اور خدا کے فضل سے کامیاب ہوا۔


انہوں نے مزید کہا کہ پرایمری سطح پر طالبعلموں کے مقابلے کا میعار بہت اعلی تھا اور دوسری بات یہ کہ آج قرآن عالم اسلامے کے درمیان وحدت کا محور قرار دیا جاسکتا ہے جسکے لیے ایران کی کاوشیں قابل قدر ہیں۔


انہوں نے اس کامیابی میں جامعه القرآن وعلوم أهل البیت(ع) کے استاد احمدیان کی کوششوں کو اہم قرار دیتے ہوئے انکا بھی شکریہ ادا کیا

علی رضا دانش نے کہا کہ میں قرآت اور ترتیل میں مصر کے مرحوم «شیخ مصطفی اسماعیل» اور «مرحوم شیخ محمدصدیق منشاوی» کی پیروی کرتا ہوں۔

3593837

نظرات بینندگان
captcha