توہین قرآن پر گورنر جکارتہ کو سزا سنانے کا اعلان

IQNA

توہین قرآن پر گورنر جکارتہ کو سزا سنانے کا اعلان

7:05 - April 29, 2017
خبر کا کوڈ: 3502893
بین الاقوامی گروپ: جکاریہ شہر کی اعلی عدالت میں نو مئی کو توہین قرآن پر کیس کی سماعت کی جائے گی

توہین قرآن پر گورنر جکارتہ کو سزا سنانے کا اعلان


ایکنا نیوز- خبر رساں ادارے «essada.net» کے مطابق جکارتہ شہر کے چینی نژادعیسائی گورنر «باسوکی تجاهاجا پورناما»

جو «آهوک» کے نام سے مشہور ہے انہوں نے گذشتہ مہینوں میں ایک بیان میں کہا تھا: میرے مخالفین قرآن کے سورہ مایدہ کی آیت ۵۱ کا سہارا لیکر پروپیگنڈہ کررہے ہیں کہ ایک مسلمان کو مسلمان امیددوار کو ہی ووٹ دینا چاہیے

انکے اس بیان پر اعترضات کیے گیے کہ انہوں نے قرآن مجید کی توہین کی ہے۔


شدید عوامی احتجاج کے بعد اعلی عدالت نے مقدمہ کی سماعت کے لیے نو مئی کا دن مقرر کیا ہے اور اس بارے میں فیصلہ سنایا جائے گا۔


قابل ذکر ہے کہ اس بیان پر گورنر علما کونسل اور تمام مسلمانوں سے معذرت کرچکا ہے مگر عوامی اعتراضات کا سلسلہ نہ رکا اور اس پر عدالت نے کارروائی کا اعلان کیا ۔

3593830

نظرات بینندگان
captcha