سعودی عرب میں نبی پاک ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والے شہری کی قسمت کا فیصلہ ہوگیا

IQNA

سعودی عرب میں نبی پاک ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والے شہری کی قسمت کا فیصلہ ہوگیا

15:23 - April 29, 2017
خبر کا کوڈ: 3502896
بین الاقوامی گروپ: نبی آخر الزماں ﷺ کی شان میں گستاخی کے مرتکب ہونے والے سعودی شہری احمد الشمری کو اپیلز کورٹ اور سپریم کورٹ سے اپیل مسترد ہونے کے بعدموت کی سزا سنا دی گئی ہے۔

ایکنا نیوز- ڈیلی پاکستان کے مطابق ویب سائٹ دی ایکس مسلم کی رپورٹ کے مطابق الشمری کا تعلق حفر الباطن شہر سے ہے، اور یہی وجہ ہے کہ اسے سزا سنائے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر ہیش ٹیگ ’مرتد۔حفر الباطن‘ برق رفتاری سے پھیل رہا ہے۔ 

الشمری کو اپریل 2014ءمیں توہین مذہب اور مرتد ہونے کے الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔ فروری 2015ءمیں اسے ایک مقامی عدالت نے سزائے موت سنائی تھی۔ اس پر الزام تھا کہ اس نے اسلام مخالف ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھیں، جن میں نبی آخر الزماں ﷺ کے متعلق گستاخانہ باتیں کی گئی تھیں۔ 

اگرچہ ملزم نے اپنے دفاع میں موقف اختیار کیا کہ وہ ذہنی مسائل سے دوچار تھا اور ویڈیوز اپ لوڈ کرتے وقت نشے کے زیر اثر تھا، تاہم عدالت نے اس موقف کو رد کرتے ہوئے موت کی سزا برقرار رکھی ہے۔
نظرات بینندگان
captcha