لبنان میں سب سے بڑی افطار ٹیبل سجا کرعالمی ریکارڈ قائم کردیا گیا

IQNA

لبنان میں سب سے بڑی افطار ٹیبل سجا کرعالمی ریکارڈ قائم کردیا گیا

16:10 - June 17, 2017
خبر کا کوڈ: 3503156
بین الاقوامی گروپ: لبنان میں سب سے بڑی افطار ٹیبل سجا کرعالمی ریکارڈ قائم،5ہزار افراد کی افطاری کیلئے اہتمام کیا گیا ۔
لبنان میں سب سے بڑی افطار ٹیبل سجا کرعالمی ریکارڈ قائم کردیا گیا

ایکنا نیوز- ڈیلی پاکستان کے مطابق لبنان کے دار الحکومت بیروت میں ایک غیر سرکاری تنظیم کی جانب س 5ہزار افراد کیلئے افطاری کا انتظام کیا گیاجس میں دنیا کی سب سے طویل افطار ٹیبل سجا کر عالمی ریکارڈ بنالیا،دوہزار ایک سو چوراسی میٹر طویل اس افطار ٹیبل پر انواع و اقسام کے لذیذ کھانے رکھے گئے تھے جن میں چکن روسٹ،پیسٹریز،سلاد،چاول کی روایتی ڈشز سمیت سوئٹ ڈشز بھی رکھی گئی تھیں۔افطاری میں شرکت کرنے والے مہمانوں کی تواضع کیلئے 600سے زائد رضاکار بھی وہاں موجود تھے ۔

اس موقع پر لبنان کے وزیر اعظم سعد الحریری بھی موجود تھے جومتعلقہ تنظیم کے سرپرست ہیں اس طرح لبنا ن کے باسیوں نے گھاناکا دنیا کی سب سے لمبی افطار میزقائم کرنے کاریکارڈ بھی توڑ دیا ۔

میزبانی کے لئے لبنانیوں کے جذبے کودنیا بھر میں سراہاجاتا ہے لیکن ا س بار لبنان کے باسیوں نے افطار ٹیبل سجانے کا کارنامہ سرانجام دیا جس نے گھانا کو سب سی بڑا دسترخوان سجانے کے عالمی ریکارڈ سے بھی محروم کردیا۔

نظرات بینندگان
captcha