برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں شہریوں پر گاڑی چڑھانے کے حادثے پر وزیراعظم کا نوٹس

IQNA

برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں شہریوں پر گاڑی چڑھانے کے حادثے پر وزیراعظم کا نوٹس

11:08 - June 19, 2017
خبر کا کوڈ: 3503166
بین الاقوامی گروپ: ڈرائیور نےتراویح پڑھ کرنکلنےوالوں پر وین چڑھادی،1 شخص ہلاک/ ایمرجنسی نشست بلا لی

ایکنا نیوز-خبررساں ادارے ٹیلیگراف کے مطابق جائے وقوع پر موجود گاڑی کے 48 سالہ ڈرائیور کو لوگوں نے پکڑ لیا، جسے بعدازاں پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس نے اپنے بیان میں کہا، واقعے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوئے، جنھیں مختلف ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا، دوسری جانب ڈرائیور کو بھی ہسپتال لے جایا گیا ہے، جہاں اس کی ذہنی حالت کی جانچ کی جائے گی۔

وزیراعظم ترزامی نے واقعے پر گہرے صدمے کا اظھار کرتے ہویے فوری طور پر ہنگامی میٹنگ طلب کرلی ہے۔


نظرات بینندگان
captcha