قطر؛ کٹارا قرآنی مقابلوں کے نتائج کا اعلان

IQNA

قطر؛ کٹارا قرآنی مقابلوں کے نتائج کا اعلان

11:18 - June 20, 2017
خبر کا کوڈ: 3503168
بین الاقوامی گروپ: کٹارا ایوارڈ قرآنی مقابلوں کے ججز نے پانچ پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کردیا

قطر؛ کٹارا قرآنی مقابلوں کے نتائج کا اعلان


ایکنا نیوز- اخبار قطری العرب کے مطابق " اپنی آواز کو قرآن کے ساتھ خوبصورت بنائے " کے عنوان سے اکیس روزہ «کٹارا» ایوارڈ قرآنی مقابلہ اختتام کو پنچ گیا ہے جسمیں سو قرآء شرکت کررہے تھے۔

ججز کے فیصلے مطابق لیبیا کے عصام عبدالحفیظ عمر سالم ، مصر کے محمد مصطفی محمد عبدالرحمن عرب ،مراکش کے آنس الطورانی ، مصر کے احمد عمر محمد النجار اور الجزایر کے احمد شاویش اول تا پنجم پوزیشن کے حقدار قرار پایے۔


پوزیشن ہولڈرز میں بالترتیب ۵۰۰ هزار ریال، ۴۰۰ هزار ریال، ۳۰۰ هزار ریال، ۲۰۰ هزار ریال اور ۱۰۰ هزار ریال انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔

کٹارا ثقافتی مرکز کے خالد بن‌ابراهیم السلیطی نے اختتامی تقریب میں مقابلوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔


ججز نے مقابلوں میں احکام قرائت، تجوید، حسن ادا، زیبائی صوت اور لحن کے حوالے سے پوزیشن کا انتخاب کیا۔

ججز میں شیخ احمد المعصراوی، شیخ محمود العکاوی ، شیخ عبدالرشید صوفی ،شیخ محمد مکی، عاصم النبی اور شیخ بهلول سعید ابو عرقوب شامل تھے۔

قابل ذکر ہے کہ کٹارا ثقافتی مرکز عرب دنیا میں علمی ادبی میدان میں اہم مراکز میں شمار کیا جاتا ہے ۔

3611107

نظرات بینندگان
captcha