قرآنی مقابلوں میں روسی قاریوں اور حافظوں کا جغرافیا

IQNA

قرآنی مقابلوں میں روسی قاریوں اور حافظوں کا جغرافیا

11:34 - June 20, 2017
خبر کا کوڈ: 3503170
بین الاقوامی گروپ: بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں روسی امیدواروں کی تعداد میں روزبروز اضافہ ہورہا ہے

ایکنا نیوز- ماسکو سے نکلنے والے ایرانی ثقافتی مرکز کے میگزین میں لکھا گیا ہے : روسی مفتیوں اور علما کی کوششوں سے قرآنی مقابلوں میں روسی قاریوں کے جغرافیایی حدود میں روزبروز وسعت آرہی ہے اور بین الاقوامی مقابلوں میں روسی قاریوں کی تعداد روبروز بڑھتی جارہی ہے۔

تازہ ترین مقابلوں میں جکارتا کا مقابلہ شامل ہے جسمیں پچیس ممالک سے ایک سو بیس قاری اور حافظ شریک تھے جنمیں کافی تعداد میں روسی ریاستوں کے نمایندے بھی شامل تھے۔

ملایشیاء میں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں بھی کافی تعداد میں روسی حافظ اور قرآء شریک تھے جنہوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔


قابل ذکر ہے کہ آخری چند سالوں سے مختلف مقابلوں میں روس مراکز سے خاتون قرآء بھی شرکت کرتی ہیں

مختلف عربی اور مرکزی ایشیایی ممالک کے مقابلوں میں روسی نمایندوں کی تعداد روز بروز بڑھ رہی ہے اور انکے نمایندے بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

روسی مفتیوں کا کوشش ہے کہ انکے نمایندے مختلف شعبوں میں بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کا نام روشن کریں ۔

روسی جوانوں کی شرکت سے انکے تجربوں میں اضافہ ہورہا ہے اور مختلف دیگر ممالک کے نمایندوں سے تعلقات اور تبادلہ افکار میں انکی کارکردگی پر اچھا اثر مرتب ہورہا ہے۔

3611142

نظرات بینندگان
captcha