نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم ناقابل برداشت ہیں: پاکستان

IQNA

نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم ناقابل برداشت ہیں: پاکستان

11:32 - July 26, 2017
خبر کا کوڈ: 3503329
بین الاقوامی گروپ: نہتے فلسطینی مظاہرین پراسرائیلی انتظامیہ کے ظلم اور مقامات مقدسہ کی بے حرمتی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور صہیونی مظالم پاکستان کے لئے ناقابل برداشت ہیں
ایکنا نیوز- ڈیلی پاکستان کے مطابق ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ قابض اسرائیلی فوجی کی جانب سے مسجداقصیٰ کی بندش اور نہتے فلسطینیوں کو مذہبی فرائض کی ادائیگی سے روکنے پر تحفظات ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ فلسطینیوں کے خلاف جاری اقدامات بند کئے جائیں۔ اسرائیل کے اقدامات عالمی انسانی حقوق اورعالمی اقدار کے منافی ہیں اور اس کڑے وقت میں پاکستانی حکومت اور پاکستانی عوام اپنے فلسطینیوں بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
 بنیادی حقوق کے مطالبے پرفلسطینی حکومت کے ساتھ ہیں اورالقدس سے آزاد و خود مختارفلسطینی ریاست کے قیام میں تعاون کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔
نظرات بینندگان
captcha