مسجد الاقصی میں نماز کی اداییگی

IQNA

مسجد الاقصی میں نماز کی اداییگی

17:55 - July 27, 2017
خبر کا کوڈ: 3503331
بین الاقوامی گروپ: فلسطینی وزارت اوقاف کے مطابق مسلمان 2 ہفتے بعد مسجدالاقصیٰ میں نماز ادا کریں گے

مسجد الاقصی میں نماز کی اداییگی


ایکنا نیوز- عرب میڈیا کے مطابق دو ہفتے میں پہلی بار جمعرات کے روز فلسطینی مسلمان مسجد الاقصیٰ میں نماز کی ادائیگی کریں گے۔

محکمہ اوقاف کی انتظامیہ نے اے ایف پی کو بتایا کہ 'یروشلم کی مسلمان انتظامیہ نے فلسطینیوں کو مسجد الاقصیٰ میں داخل ہونے اور ظہر کی نماز ادا کرنے کی دعوت دے دی ہے'۔

ادارے نے پریس کانفرنس میں فلسطینی مسلمانوں کو بائیکاٹ ختم کرنے اور مسجد آنے کی دعوت دی۔

ان کا کہنا تھا، 'انشاءاللہ نماز مسجد الاقصیٰ کے اندر ہی ادا کی جائے گی'۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس جمعے کو دیگر تمام مقامی مساجد بند ہوں گی اور تمام فلسطینی مسجدالاقصی آکر نماز جمعہ ادا کریں اور واضح کیا گیا ہے کہ مسجد میں داخلے کے لیے کسی صھیونی شرط کو قبول نہیں کیا جایے گا

خیال رہے مسجد الاقصیٰ کے دروازوں پر میٹل ڈیٹیکٹرز کی تنصیب کے خلاف مظاہروں کے دوران کئی فلسطینی شہری زخمی ہوئے تھے۔

نظرات بینندگان
captcha