عالمی یوم علی اصغر کے پروگرام دنیا کے متعدد ملکوں میں منایے جارہے ہیں

IQNA

عالمی یوم علی اصغر کے پروگرام دنیا کے متعدد ملکوں میں منایے جارہے ہیں

10:15 - September 22, 2017
خبر کا کوڈ: 3503570
بین الاقوامی گروپ: عالمی یوم علی اصغر علیہ السلام اس سال محرم کے پہلے جمعے کو ایران - پاکستان سمیت دنیا کے پچاس سے زاید ملکوں میں منانے کا اعلان کیا گیا ہے
ایکنا نیوز- ایرانی ٹیلی ویژن کے مطابق کربلا کے شیرخوار ننھے حضرت علی اصغر علیہ السلام سے منسوب عالمی اسمبلی کے اسٹریٹیجک ریسرچ سینٹر کے سربراہ صادق رمضانی نے کہا ہے کہ اس سال محرم کے پہلے جمعے کوعالمی یوم علی اصغر کے پروگرام بیک وقت دنیا کے ستاون ملکوں میں منعقد کئے جائیں گے -  انہوں نے ایران کے شہر ارومیہ میں حضرت علی اصغرعلیہ السلام  سے منسوب عالمی اسمبلی کے عہدیداروں اور رابطہ کاروں کے سالانہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بائیس ستمبر عشرہ محرم کے پہلے جمعے کوایران کے چار ہزار سے زائد شہروں اور دنیا کے ستاون ملکوں میں عالمی یوم علی اصغرکے پروگرام منعقد کئے جائیں گے جن کی تعداد گذشتہ برس کے مقابلے میں کافی زیادہ ہے -
 حضرت علی اصغر سے منسوب عالمی اسمبلی کے سینیئر عہدیدار صادق رمضانی نے کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام کا پیغام دنیا کے سبھی حریت پسندوں کے لئے ہے اور اسی پیغام کی وجہ سے ہی عاشورا کی تعلیمات دنیا کی مختلف اقوام و ملل اور دیگر ادیان میں سرایت کررہی ہیں - انہوں نے کہا کہ امریکی اور صیہونی ادارے عاشورا کی تعلیمات اور واقعے سے جناب علی اصغر کا نام بتدریج نکالنے کی کوشش کررہے ہیں اور آج امریکی اسلام کھل کر خالص اسلام محمدی کے سامنے صف آرا ہوگیا ہے اس لئے محرم کی عزاداری کے دوران سبھی علما اور ذاکرین کو ہوشیاری کا مظاہرہ کرنا چاہئے ان کا کہنا تھا کہ عزاداری ایسی ہونی چاہئے جس سے لوگوں کے اندر زیادہ سے زیادہ معرفت اور اتحاد پیدا ہو
نظرات بینندگان
captcha