ایران اور دنیا کے چالیس سے زائد ملکوں میں عالمی یوم علی اصغر(ع) منعقد ہوا۔

IQNA

ایران اور دنیا کے چالیس سے زائد ملکوں میں عالمی یوم علی اصغر(ع) منعقد ہوا۔

12:25 - September 23, 2017
خبر کا کوڈ: 3503573
بین الاقوامی گروپ: عالمی یوم علی اصغر کے پروگرام جمعے کی صبح بیک وقت ایران اور دنیا کے اکتالیس ملکوں میں منعقد ہوا۔
ایکنانیوز- سحر ٹی وی کے مطابق تہران میں عالمی یوم علی اصغر کا پروگرام مصلائے امام خمینی (رہ) میں منعقدہوا جس میں دسیوں ہزار مائیں اپنے معصوم بچوں کو لے کر کربلا کے چھ مہینے شیر خوار سے عہد پیمان کرنے آئی تھیں۔
عالمی یوم علی اصغر(ع) کے پروگرام جمعے کی صبح بیک وقت ایران اور دنیا کے اکتالیس ملکوں میں منعقد ہوئے اس موقع پر ماؤں نے اپنے کمسن اور معصوم بچوں کو اپنی آغوش میں لے کر کربلاکے چھ مہینے کی ماں جناب رباب کی مظلومی و مصائب پر نوحہ وگریہ کیا۔
عالمی یوم عالمی اصغر ہر سال محرم کے پہلے جمعے کو کربلا میں شہید کئے گئے بچوں خاص طور پر جناب علی اصغر(ع) کی یاد میں منایا جاتاہے۔
اس پروگرام میں مائیں اپنے بچوں کو سبز وسفید رنگ کے لباس پہنا کر اور پیشانیوںپر  پٹیاں باندھ کر جن پر عام طور پر یا صاحب الزمان(ع) اور جناب علی اصغر(ع) کا نام  لکھا ہوتا ہے شرکت اور اہل بیت اطہار(ع) سے اپنی والہانہ محبت و عقیدت کا اظہار کرتی ہیں۔
نظرات بینندگان
captcha