اگر ہماری ذمہ داری بنی تو حتی ٹرامپ سے بھی جنگ کریں گے، سید حسن نصر اللہ

IQNA

اگر ہماری ذمہ داری بنی تو حتی ٹرامپ سے بھی جنگ کریں گے، سید حسن نصر اللہ

12:35 - September 23, 2017
خبر کا کوڈ: 3503574
بین الاقوامی گروپ: حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل نے ماہ محرم الحرام کی پہلی شب کی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم جنگ طلب نہیں ہیں لیکن اگر ہماری شرعی ذمہ داری بنی تو جنگ کریں گے حتی اگر ہمارے مقابلے میں بش، ٹرامپ، ٹرامپ کا معاون، اسرائیل، بعض عرب یا پوری دنیا بھی کیوں نہ آجائے۔ مقاومت اور مزاحمت ہدف تک پہنچنے کا وسیلہ ہے، خود ہدف نہیں ہے۔ مقاومت کو ہدف میں تبدیل کرنا ایک بہت بڑا خطرہ ہے کہ جس سے مختلف پارٹیاں، تنظیمیں اور ممالک روبرو ہیں۔
اگر ہماری ذمہ داری بنی تو حتی ٹرامپ سے بھی جنگ کریں گے، سید حسن نصر اللہ
ایکنانیوز- اسلام ٹائمز۔ سید مقاومت حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے ماہ محرم الحرام کی پہلی شب کی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مقابلے میں جو بھی ہو ہمیں کوئی خوف نہیں ہے۔ العالم نیوز چینل کے مطابق انہوں نے کہا کہ حقیقی مبارز اور مجاہد وہ ہے جو اپنی شرعی ذمہ داری کو بہترین انداز میں انجام دے سکے۔ مقاومت اور مزاحمت ہدف تک پہنچنے کا وسیلہ ہے، خود ہدف نہیں ہے۔ مقاومت کو ہدف میں تبدیل کرنا ایک بہت بڑا خطرہ ہے کہ جس سے مختلف پارٹیاں، تنظیمیں اور ممالک روبرو ہیں۔
سید حسن نصراللہ نے عزاداری کے ایام کے بارے میں اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امام حسین علیہ السلام کی تحریک یزید کے منصوبوں کو شکست دے کر کامیاب ہو گئی اور اس کی دلیل آج نبوی اسلام کی بقا کی صورت میں ہمارے سامنے موجود ہے۔ یاد رہے یہ مجلس بیروت کے جنوبی علاقے میں واقع مجمع شہداء میں منعقد کی گئی جس میں ہزاروں عزاداران حسینی (ع) نے شرکت کی۔
نظرات بینندگان
captcha