گھر میں مجلس امام حسین کیوں کروائی؟، راولپنڈی پولیس نے سیدہ نصرت زہرہ کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

IQNA

گھر میں مجلس امام حسین کیوں کروائی؟، راولپنڈی پولیس نے سیدہ نصرت زہرہ کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

10:34 - September 24, 2017
خبر کا کوڈ: 3503581
بین الاقوامی گروپ: مقدمے میں کہا گیا ہے کہ کیونکہ سیدہ نصرت کے گھر کے عقب میں مکتب دیوبند کی ایک مسجد ہے اور اس مسجد کی انتظامیہ کو اس مجلس عزا پر اعتراض تھا اور تھانے میں پہلے سے شکایت بھی درج کروا رکھی تھی، جبکہ بانی مجلس کیجانب سے گھر میں مجلس کی اجازت بھی نہیں لی گئی تھی، اس لئے نصرت زہرہ کیخلاف دفعہ 153 اے کے تحت مقدمہ درج کیا جاتا ہے۔
گھر میں مجلس امام حسین کیوں کروائی؟، راولپنڈی پولیس نے سیدہ نصرت زہرہ کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
ایکنانیوز- اسلام ٹائمز۔ محرم الحرام کے دوران اپنے گھر میں نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کے ذکر کیلئے مجلس کیوں برپا کی؟، راولپنڈی کی متعصب پولیس نے چکری روڈ کی رہائشی سیدہ نصرت زہرہ کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر بیرونی پولیس نے مکتب دیوبند سے تعلق رکھنے والی مسجد رسول اللہ کی انتظامیہ کی شکایت پر لالہ رخ چکری روڈ کی رہائشی سیدہ نصرت زہرہ کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ مقدمے تھانہ صدر بیرونی کے ڈی ایف سی عثمان منیر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں کہا گیا ہے کہ کیونکہ سیدہ نصرت کے گھر کے عقب میں مکتب دیوبند کی ایک مسجد ہے اور اس مسجد کی انتظامیہ کو اس مجلس عزا پر اعتراض تھا اور تھانے میں پہلے سے شکایت بھی درج کروا رکھی تھی، جبکہ بانی مجلس کی جانب سے گھر میں مجلس کی اجازت بھی نہیں لی گئی تھی، اس لئے نصرت زہرہ کیخلاف دفعہ 153 اے کے تحت مقدمہ درج کیا جاتا ہے۔
نظرات بینندگان
captcha