اسپین میں پولیس نے اللہ اکبر کہنے پر ایک شخص کو گولی مار کر زخمی کردیا

IQNA

اسپین میں پولیس نے اللہ اکبر کہنے پر ایک شخص کو گولی مار کر زخمی کردیا

8:20 - November 20, 2017
خبر کا کوڈ: 3503831
بین الاقوامی گروپ: اسپین میں ایک شاہراہ پر غیرمسلح شخص نے اونچی آواز پر اللہ اکبر کہا جس پر پولیس نے اسے گولی مارکر زخمی کردیا زخمی شخص کا تعلق فرانس سے ہے۔
اسپین میں پولیس نے اللہ اکبر کہنے پر ایک شخص کو گولی مار کر زخمی کردیاایکنا نیوز-مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسپین میں ایک شاہراہ پر غیرمسلح شخص نے اونچی آواز پر اللہ اکبر کہا جس پر پولیس نے اسے گولی مارکر زخمی کردیا زخمی شخص کا تعلق فرانس سے ہے۔
 اطلاعات کے مطابق اسپین میں ایک ہائی وے ٹول پلازہ پر پولیس نے ایک شخص کو صرف اس لئے گولی مار دی  کہ اس نے اونچی آواز میں اللہ اکبر کہا تھا۔ پولیس حکام کے مطابق فرانسیسی شخص اونچی آواز میں اللہ اکبر کہہ رہا تھا جس پر اہلکاروں کو شبہ ہوا کہ مذکورہ شخص مسلح ہے اور پولیس پر حملہ کرنا چاہتا ہے۔ جس پر قریب کھڑے سکیورٹی اہلکار نے اسے گولی مار دی تاہم تلاشی کے بعد انکشاف ہوا کہ وہ شخص غیرمسلح اور فرانسیسی شہری ہے۔
 گولی کا نشانہ بننے والا شخص ہلاک نہیں بلکہ زخمی ہوا ہے۔
نظرات بینندگان
captcha