فلسطین؛ انتفاضه «الأقصی» کے آغاز سے سات ہزار بچے گرفتار

IQNA

فلسطین؛ انتفاضه «الأقصی» کے آغاز سے سات ہزار بچے گرفتار

8:21 - November 21, 2017
خبر کا کوڈ: 3503835
بین الاقوامی گروپ: فلسطینی اسراء کمیٹی کے سربراہ کے مطابق الاقصی انتفاضہ کے آغاز سال ۲۰۰۰ سے صھیونی رژیم اب تک سات ہزاربچوں کو قید بنا چکا ہے
فلسطین؛ انتفاضه «الأقصی» کے آغاز سے سات ہزار بچے گرفتار

ایکنا نیوز- فلسطینی نیوز ایجنسی نے بچوں کے عالمی دن کی مناسبت سے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس سال کے آغاز سے اب تک ۱۱۵۰ فلسطینی بچے صھیونی اہلکاروں کے ہاتھوں گرفتار ہوچکے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے: صھیونی عناصر قیدی بچوں کو بھوکا پیاسا رکھنے کے علاوہ انہیں جنسی طور پرہراساں کرنے اور بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہیں اکثر واقعات میں قیدی بنانے سے پہلے ان پر گولیاں چلانے کے واقعات رونما ہوچکے ہیں۔


قدورت فارس کا کہنا تھا کہ سال ۲۰۰۰ سے اب تک اسرائیل فورسز کے ہاتھوں سات ہزار بچے قیدی بنائے جاچکے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ اکتوبر ۲۰۱۵ سے اب تک ۴۰۳۴ فلسطینی بچے قیدی بن چکے ہیں۔

بیان میں یونیسیف اور دیگر عالمی اداروں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ان قیدی بچوں کی رہایی کے لیے اقدامت کیے جائیں/.

3665220

نظرات بینندگان
captcha