چین میں مسلمانوں سے قرآن چھین لیے گیے

IQNA

چین میں مسلمانوں سے قرآن چھین لیے گیے

7:14 - November 22, 2017
خبر کا کوڈ: 3503840
بین الاقوامی گروپ: چینی صوبہ سینک یانگ (Xinjiang کی مسلم آبادی پر چھاپوں میں تمام قرآنی نسخے ضبط کرلیے گیے

چین میں مسلمانوں سے قرآن چھین لیے گیے


ایکنا نیوز- خبررساں ادارے ucanews؛کے مطابق سینکیانگ صوبے میں تمام مسلمانوں کو وارننگ دی گیی ہے کہ وہ مذہبی مواد گھروں میں نہ رکھیں ورنہ برآمد ہونے کی صورت میں سخت سزاوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

سینکیانگ صوبے کے شہر ٹکس (Tekes) کے مقامی باشندے کا کہنا تھا کہ قازقستان سے واپسی پر میں نے دیکھا کہ میرے گھر پر پولیس نے محاصرہ کیا ہے اور مجھ سمیت ساٹھ دیگر مسلم باشندوں کو طولانی مدت گھر اور ملک سے باہر رہنے پر واچ لسٹ میں شامل کرلیا ہے۔


انکا کہنا تھا کہ پچیس اکتوبر سے اب تک تیس ہزار مسلمانوں کے گھروں پر چھاپے پڑچکے ہیں جس کے دروان گھروں سے تمام نماز کے سجادوں اور قرآن مجید کے نسخوں کو ضبط کرلیا گیا ہے۔

دو مہینے پہلے پولیس نے وارننگ جاری کی تھی کہ مسلمان گھروں میں قرآن مجید اور مذہبی کتابیں رکھنے پر گریز کریں ورنہ سخت سزا ہوسکتی ہے/.

3665467

نظرات بینندگان
captcha