مقبوضہ کشمیر میں داعش کا کوئی وجود نہیں۔ بھارتی پولیس سربراہ

IQNA

مقبوضہ کشمیر میں داعش کا کوئی وجود نہیں۔ بھارتی پولیس سربراہ

14:51 - November 22, 2017
خبر کا کوڈ: 3503841
بین الاقوامی گروپ: مقبوضہ کشمیر پولیس کے سربراہ شیش پال وید نے پولیس ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں دہشت گرد تنظیم داعش کا کوئی وجود نہیں ہے

مقبوضہ کشمیر میں داعش کا کوئی وجود نہیں۔ بھارتی پولیس سربراہایکنا نیوز- شفقنا-دوسری جانب بھارتی فوج کی 15 ویں کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل جے ایس سندھو نے کہا ہے کہ ساڑھے دس مہینوں میں اسی ملکی اور ایک سو دس غیر ملکی دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔ وادی میں رواں برس کے ساڑھے دس مہینوں کے دوران ایک سو نوے مقامی اور غیر ملکی عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا ہے جبکہ وادی میں اس وقت کے دو سو کے قریب مقامی اور غیر ملکی عسکریت پسند موجود ہیں۔

جنرل جے ایس سندھو کا مزید کہنا ہے کہ ایک سو دس غیر ملکی عسکریت پسندوں میں سے چھیاسٹھ کو لائن آف کنٹرول کے نزدیک دراندازی کی کوشش کرتے ہوئے ہلاک کیا گیا ہے اور تقریباً ایک سو پچیس سے ایک سو تیس عسکریت پسندوں کو وادی کے اندرونی علاقوں میں ہلاک کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی فورسز رواں سال کے آغاز سے مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں نام نہاد سرچ آپریشن کے بہانے بے گناہ نوجوانوں کو فائرنگ کر کے شہید کر رہے ہیں۔

نظرات بینندگان
captcha