استکبار کے مقابلے میں جہاں ضرورت ہو ہم مدد کریں گے۔ رہبر انقلاب

IQNA

استکبار کے مقابلے میں جہاں ضرورت ہو ہم مدد کریں گے۔ رہبر انقلاب

7:51 - November 24, 2017
خبر کا کوڈ: 3503843
بین الاقوامی گروپ: رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے تہران میں تکفیری مسئلہ اور محبان اہلبیت (ع) اجلاس کے شرکاء کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: کفر و استکبار کے مقابلے کے لیے جہاں ضرورت محسوس ہو ہم مدد کریں گے

استکبار کے مقابلے میں جہاں ضرورت ہو ہم مدد کریں گے۔ رہبر انقلاب


ایکنا نیوز- رہبری ویب سایٹ کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے تہران میں تکفیری مسئلہ اور محبان اہلبیت (ع) اجلاس کے شرکاء کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: فلسطین کا مسئلہ عالم اسلام کا سب سے اہم مسئلہ ہے فلسطین کی آزادی کا دن عالم اسلام میں جشن و سرور کا دن ہوگا ۔ امت مسلمہ میں باہمی اتحاد و یکجہتی اوجب واجبات ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: اہلبیت (ع) کی محبت شیعوں سے مخصوص نہیں ہے جس طرح نبی کریم (ص) کا وجود مبارک مسلمانوں کے لئے اتحاد اور یکجہتی کا سبب ہے اسی طرح اہلبیت علیھم السلام کی محبت بھی مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کا سبب ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: آج اسلام کے پیکر کو دشمنوں نے زخمی کردیا ہے دشمنوں نے اسلامی ممالک میں تشدد ، دہشت گردی اور عدم استحکام پیدا کرنے کی پالیسی کو جاری رکھا ہوا ہے جبکہ اسرائيل امن اور سکون کے ساتھ اپنی مذموم پالیسیاں جاری رکھے ہوئے ہے اور مسلمان آپس میں دست و گریباں ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: افسوس کا مقام ہے کہ آج اسلامی ممالک میں ایسے عناصراور افراد موجود ہیں جو امریکہ اور اسرائیل کی پالیسیوں کو مسلمانوں پر مسلط کررہے ہیں اور امریکی و اسرائیلی مفادات کے لئے کام کررہے ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: مسئلہ فلسطین عالم اسلام کا پہلا مسئلہ ہے جسے اسرائيل نے غصب کیا ہے اور اسرائیل اور امریکہ  اپنے اتحادی عرب ممالک کے ذریعہ مسلم ممالک میں تشدد اور عدم استحکام پیدا کررہے ہیں۔ رہبر معظم نے فرمایا: مسلمانوں کے درمیان اتحاد اوجب واجبات ہے اور فلسطینی کی آزادی کا دن عالم اسلام میں جشن و سرور کا دن ہوگا۔

3666284

نظرات بینندگان
captcha