بحرینی قاری قرآن کی فیملی بحرینی شہریت سے محروم

IQNA

بحرینی قاری قرآن کی فیملی بحرینی شہریت سے محروم

8:48 - November 24, 2017
خبر کا کوڈ: 3503845
بین الاقوامی گروپ: والد کی سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر بحرینی قاری قرآن کی فیملی کو بحرینی شہریت سے محروم رکھا گیا ہے
بحرینی قاری قرآن کی فیملی بحرینی شہریت سے محروم

ایکنا نیوز- بحرینی اخبار روزنامه «اخبار الخلیج» کے مطابق بحرینی قاری «ع»، کے پینتیس سالہ بیٹے کو والد کی سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر بحرینی شہریت سے محروم رکھا جارہا ہے

تین بہنوں کے بھایی نے اخبار الخلیج سے فیملی کے مسایل پر گفتگو میں اس بات کا ذکر کیا۔

پینتیس سالہ جوان نے کہا کہ میرے والد قاری قرآن تھے اور بعض سیاسی سرگرمیوں پر ہمیں عتاب کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

بحرینی جوان کا کہنا ہے کہ سترہ سالوں سے ہم نے شہریت کے لیے درخواست دی ہے مگر میرے والد شہریت کی آرزو لیے مرگیے مگر انہیں یہ نصیب نہ ہوا۔

اس جوان نے آج تک آل خلیفہ کے خلاف کسی احتجاج میں شرکت نہیں کیا ہے پھر بھی انکو مسایل کا سامنا ہے۔

انکا کہناتھا کہ حج کے سفر میں بھی انہیں بحرینی پاسپورٹ نہ ملنے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے/.

3666251

نظرات بینندگان
captcha