بحرین؛ «سید جنید»/ قرآنی مقابلوں میں لیبیا کے قاریوں کی عمدہ کارکردگی + تصاویر

IQNA

بحرین؛ «سید جنید»/ قرآنی مقابلوں میں لیبیا کے قاریوں کی عمدہ کارکردگی + تصاویر

6:45 - November 25, 2017
خبر کا کوڈ: 3503850
بین الاقوامی گروپ: بحرین کے پندرہویں«سید جنید» قرآنی مقابلوں کے تمام شعبوں کے مقابلے اختتام کو پہنچ گیے ہیں

بحرین؛ «سید جنید»/ قرآنی مقابلوں میں لیبیا کے قاریوں کی عمدہ کارکردگی + تصاویر


ایکنا نیوز- بحرینی اخبار روزنامه «الوطن» کے مطابق منامہ میں جمعیت خدمت قرآن کے تعاون سے جاری قرآنی میں حفظ اور تلاوت کے تمام مقابلے اختتام پذیر ہوگیے ہیں۔

اختتامی پروگرام میں مختلف ممالک کے سفراء کے علاوہ اہم شخصیات شریک تھیں۔

لیبیا کے حافظ«عبدالرحمن البشیر سالم» نے «حفظ کل قرآن» نے مقابلوں میں اول، شام کے عمر احمد حسن آغا دوم اور بنگلہ دیش کے حافظ محمد سیف الرحمن تقی نے سوم پوزیشن کا اعزاز حاصل کیا۔

نایجیریا کے محمد إنوا آدم عمر، سری لنکا کے محمد بوسف محمد ،سعودی عرب کے سلیمان بن علی بن صالح السعید ،فلسطین کے محمد سامی صبحی متولی ، چاڈ کے حسین یوسف آدم ،کیمرون کے ألیفه جبریل محمد اور تنزانیا کے فارس سعید حمد نے بعد کے مقام حاصل کیے۔

بحرین؛ «سید جنید»/ قرآنی مقابلوں میں لیبیا کے قاریوں کی عمدہ کارکردگی + تصاویر

لیبیا کے حافظ عبدالرحمن البشیر سالم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تلاوت میں بھی پہلی پوزیشن حاصل کی۔

انڈونیشیاء کے قاری فیصل الاهی دوم اور ملایشیاء کے قاری محمد شازانی بن جیمی نے سوم مقام حاصل کیا۔

اختتامی پروگرم میں مصر کے نامور قاری احمد احمد نعینع مہمان خصوصی کے طور پر شریک تھے ۔

بحرین کے «سید جنید عالم» قرنی مقابلے جمعیت خدمت قرآن کے تعاون سے غیر سرکاری سطح پر منعقد کیے جاتے ہیں

اور سال ۲۰۱۴ کو عالمی قرآنی انجمن کی جانب سے ان مقابلوں کو بہترین قرآنی مقابلے کا اعزاز بخشا گیا تھا۔/





3666289

نظرات بینندگان
captcha