ایکنا نیوز- خبررساں ویب سایٹ کفیل کے مطابق چودہواں بھار شہادت فیسٹیول ولادت امام حسین(ع)، حضرت عباس(ع) اور امام سجاد(ع) کی مناسبت سے کربلا میں منعقد ہورہا ہے۔
دینی، ثقافتی فیسٹیول میں عراق کے مختلف شہروں کے علاوہ دیگر ممالک سے بھی علما اور اسکالرز کی شرکت متوقع ہے، فیسٹیول میں کتب نمایش،قرآنی محافل،علمی نشستیں اور ادبی محافل شامل ہیں۔
گذشتہ روز فیسٹیول کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا گیا جسمیں ثقافتی پروگرامز کی تیاریوں کا جایزہ لیا گیا۔
آستانہ عباسی کے ثقافتی نمایندے سید عقیل یاسری نے فیسٹیول کے حوالے سے کہا : چودہواں ثقافتی فیسٹیول اس سال اس حال میں منعقد کیا جارہا ہے کہ جب عراق کو داعش سے پاک کردیا گیا ہے ۔ اس سال فیسٹیول «بالحسین(ع) ثائرون و بالفتوى منتصرون» کے عنوان سے منعقد کیا جائے گا/.