قرآنی مقابلے؛ «خرطوم قرآنی ایوارڈ» کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع ہوگا

IQNA

قرآنی مقابلے؛ «خرطوم قرآنی ایوارڈ» کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع ہوگا

10:18 - January 09, 2018
خبر کا کوڈ: 3504052
بین الاقومی گروپ: نواں قرانی مقابلہ بعنوان «خرطوم قرآنی ایوارڈ» کا فائنل مرحلہ طلبا و طالبات کے درمیان آج سے شروع ہوگا

قرآنی مقابلے؛«خرطوم قرآنی ایوارڈ» کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع ہوگا

 

ایکنا نیوز- قطری اخبار روزنامہ العرب کے مطابق نواں قرانی مقابلہ بعنوان «خرطوم قرآنی ایوارڈ» کا فاینل مرحلہ طلبا و طالبات کے درمیان آج سے شروع ہوگا جو چار دن تک جاری رہے گا

 

اس مرحلے میں حافظات کے درمیان حفظ کل قرآن، معانی ، ترتیل اور تفسیر کے مقابلے منعقد ہوں گے

 

رپورٹ کے مطابق مقابلوں میں پچاس ممالک سے تہتّر امیدوار شریک ہیں۔

 

مقابلوں کا پہلا مرحلہ گذشتہ روز اختتام پذیر ہوا تھا۔

 

مقابلوں کے شرکاء قرآنی مقابلوں کے علاوہ مختلف علمی نشستوں اور سیمینارز میں بھی شریک ہوں گے۔

 

مقابلوں کے ہمراہ دیگر علمی نشستوں سے مصری دانشور  عمر عبدالکافی شحاته خطاب بھی کریں گے جبکہ اختتامی تقریب میں انکا لیکچر بھی شامل ہے۔

حفظ کے مقابلوں میں «محمدرسول تکبیری» ایران کی نمایندگی کررہا ہے۔

 

گذشتہ سال کے «خرطوم قرآنی ایوارڈ» مقابلوں میں ۵۵ ممالک کے ۷۴ حفاظ اور قرآء شریک تھے جبکہ «محمد خاکپور» ایران کی نمایندگی کررہا تھا/.

3680052

نظرات بینندگان
captcha