قطیف میں؛ بصارت سے محروم افراد کے لیے«قرآن میں تدبر» کورس کا اہتمام

IQNA

قطیف میں؛ بصارت سے محروم افراد کے لیے«قرآن میں تدبر» کورس کا اہتمام

7:49 - January 14, 2018
خبر کا کوڈ: 3504072
بین الاقوامی گروپ: سعودی عرب کے شیعہ نشین علاقے قطیف میں نابینا خواتین کے لیے «قرآن میں تدبر» کورس شروع کیا گیا ہے

قطیف میں؛بصارت سے محروم افراد کے لیے«قرآن میں تدبر» کورس کا اہتمام

 

ایکنا نیوز- قرآنی نیوز ایجنسی قاف کے مطابق قطیف میں قرآنی مراکز کے تعاون سے نابینا خواتین کے لیے «قرآن میں تدبر» کورس شروع کیا گیا ہے

 

«قرآن میں تدبر» کورس اس وقت فلاحی ادارے "مضر" کے تعاون سے "قدیح" سٹی میں خاتون دانشور شمسہ راشد کی زیرنگرانی شروع ہے۔

 

شمسه راشد جواسپشل افراد کو قرآن درس دینے کی ماہر ہے کلاسز میں مخصوص انداز میں قرآنی مفاہیم اور تفسیر سکھا رہی ہیں۔

 

قرآنی مرکز «الکوثر» کی استاد شمسہ راشد اب تک سورہ توحید، کوثر، فاتحه، همزه، عصر، قارعة، قدر، شرح، نصر اور ضحى کی تفسیر پڑھا چکی ہیں۔

 

شمسہ راشد دیگر پروگراموں «جولة مع سورتين»( دو سورتوں کے ہمراہ) اور «كن من المتدبرين» (اہل فکر میں سے ہوجا) کے عنوان سے دوحہ میں کورسزاس سے پہلے منعقد کراچکی ہیں/.

3681530

نظرات بینندگان
captcha