امریکہ؛ ٹنسی یونیورسٹی میں اسلام مخالف نشست ملتوی

IQNA

امریکہ؛ ٹنسی یونیورسٹی میں اسلام مخالف نشست ملتوی

7:55 - January 14, 2018
خبر کا کوڈ: 3504075
بین الاقوامی گروپ: امریکی ریاست ٹنسی کی کرسچن یونیورسٹی میں " قومی سلامتی" کے موضوع پر نشست مسلمانوں کے اعتراضات کے بعد ملتوی کردی گیی

امریکہ؛ ٹنسی یونیورسٹی میں اسلام مخلاف نشست ملتوی

 

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے  WND؛ کے مطابق امریکی ریاست ٹنسی کی  «ٹروکا نازارین» میں پچیس جنوری کو ہونے والی

اسلام مخالف نشست مسلمانوں کے احتجاج کے باعث ملتوی کرنا پڑی۔

 

واشنگٹن میں اسلامی کونسل کے ترجمان ابراهیم هوپر نے اسلام مخالف نشست کی مذمت کرتے ہوئے کہا :نشست میں امریکہ میں مسلمانوں کو خطرہ قرار دینا اور مساجد و اسلام کے خلاف موضوعات  افسوسناک ہیں۔

 

یونیورسٹی کے ترجمان منڈی کرو کا کہنا تھا: نشست ملتوی کردی گیی ہے اور اسکی وجہ پروگرام میں متعصبانہ امور کا شامل ہونا ہے۔

 

انہوں نے اس طرح کے پروگراموں کو یونیورسٹی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا

 

پروگرام کے مطابق مذکورہ نشست میں اسلام مخالف سابق ایف بی آئی افیسرجان گوانڈالو نے لیکچر دینا تھا/.

3681552

نظرات بینندگان
captcha