ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے مطابق تھایی لینڈ میں بچوں کے عالمی دن کی مناسبت سے ایران کے ثقافتی مرکز کے تعاون سے بنکاک کے دارالقرآن امام حسین (ع) میں تقریب منعقد کی گیی
اس تقریب میں طلبا کے والدین بھی شریک تھے جہاں دارالقرآن امام حسین(ع) کے ہونہار طلبا اور قاریوں کی حوصلہ افزائی کی گیی اور ایرانی مرکز کی جانب سے انہیں انعامات دیے گیے۔
دارالقرآن امام حسین(ع) مرکز بنکاک میں حجتالاسلام شیخ حسین بنسالم کی کوشش سے قایم کیا گیا ہے جہاں معارف اسلامی، تعلیمات اہل بیت کے علاوہ قرآنی دروس دیے جاتے ہیں۔
اس قرآنی مرکز میں بچے اور جوان (روخوانی، تجوید اور مفاهیم قرآن)، احکام اور عقاید کی کلاسز میں شرکت کرتے ہیں.