ختم نبوت حلف نامے میں تبدیلی غیرملکی لابی کی ایما پر کی گئی، عمران خان

IQNA

ختم نبوت حلف نامے میں تبدیلی غیرملکی لابی کی ایما پر کی گئی، عمران خان

15:21 - February 22, 2018
خبر کا کوڈ: 3504237
بین الاقوامی گروپ: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ ‘ختم نبوت سے متعلق حلف نامے میں تبدیلی ایک منصوبے کے تحت کی گئی تاکہ غیر ملکی لابی کو خوش کیا جا سکے

ایکنانیوز- ڈان نیوز کے مطابق عمران خان  نے واضح کیا کہ ‘راجہ ظفر الحق رپورٹ کا آج تک انتظار کررہے ہیں تاہم تبدیلی کی شرارت کس نے کی اب تک پتا نہیں چل سکا’۔

انہوں نے حکمراں جماعت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیر قانون نے دو مرتبہ اسمبلی میں کہا کہ ہم نے کوئی تبدیلی نہیں کی اور بعدازاں معافی بھی مانگی۔

عمران خان نے تقریب کے انقعاد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ختم نبوت سے متعلق حلف میں تبدیلی اس لیے منظر عام پر نہیں آسکی کیوںکہ انتہای منظم انداز میں پلان کیا گیا۔

عمران خان نے دعویٰ کیا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف اور نریندر مودی نے خفیہ ملاقات کی جس کا مقصد فوج سے بچنا تھا۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح مدینے کے ریاست نے ترقی کی سیڑھیاں طے کیں انہیں قوانین اور اصولوں پر عمل پیرا ہو کر ہم پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ حکمراں جماعت کی جانب سے نیوز لیکس کا مقصد یہ تھا کہ اپنے مفاد کے لیے بیرونی عناصر کے اشاروں پر کام اور ملکی اداروں کو بدنام کرنا۔

نظرات بینندگان
captcha